اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی معروف وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایمان مزاری نے اپنے دیرینہ دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئرکی اور دولہے کیساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر والے ایموجی کا استعمال کیا۔سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان مزاری نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے دولہے عبدالہادی نے وائٹ شلوار قمیض کیساتھ آف وائٹ ویسٹ کوٹ اور ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے، عبدالہاد ی بھی وکیل ہیں۔