”8فروری کو ووٹ ڈالیں ،جیت ہماری ہو گی “عمران خان کا جیل سے قوم کے نام پیغام

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنمااور وکیل علی ظفر کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ،قوم کے نام پیغام آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ تمام امیدوار اتوار سے کھل کر انتخابی مہم شروع کر دیں ،عوام 8 فروری کو ووٹ کیلئے ضرور نکلے ،جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی ،عوام کو قانون کی بالا دستی کیلئے الیکشن میں حصہ لینا ہو گا ،انتخابی نشان چھینے جانے کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑا ،ووٹراپنے امیدواروں کو پہچانتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ میں گنڈا پور کی درخواست منظور،انتخابی نشان ”کوئن“ الاٹ کرنے کا حکم جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں