گلگت(وقائع نگار ) گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پردوسرے روز بھی پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کرکے دھرنا دیاگیا۔ ہڑتال کی وجہ سے گلگت شہر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسان ر ہیں، شہر میں انٹرنیٹ اور فون کالز سروس معطل کردی گئی جبکہ گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے دھرنا دیا۔