علی افضل خان نے جنید جمشید سے متاثر ہونے اور قرآن پاک کو سمجھنے کے بعد شوبزانڈسٹری چھوڑ دی

علی افضل خان نے جنید جمشید سے متاثر ہونے اور قرآن پاک کو سمجھنے کے بعد شوبزانڈسٹری چھوڑ دی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماضی کے ہینڈسم اداکارعلی افضل خان نے جنید جمشید سے متاثر ہونے اور قرآن پاک کو سمجھنے کے بعد شوبزانڈسٹری چھوڑ دی۔ ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران علی افضل خان نے بتایا کہ ہمارا خاندان بڑا ہی مذہبی تھا، میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے میڈیا میں قدم رکھا تھا،برسوں میڈیا میں کام کرنے کے بعد مذہبی پروگرام کی میزبانی ملی جہاں سے میں نے قرآن پاک کو بہت سمجھا، پھر اس کے بعد پی ٹی وی پر اسی طرح رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کا موقع ملا جہاں ملک کے جید علما کرام سے ہم سوال کیا کرتے تھے جن کی وجہ سے مذہب اسلام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اللہ پا ک کا کرم ہو گیا مجھے تبلیغ میں جانے کا موقع ملا جہاں میری ملاقات جنید جمشید سے ہوئی اور ان کی شوبز انڈسٹری سے اسلام کی طرف آنے کی داستان سن کر میں بہت متاثر ہوا، مجھے آج بھی انڈسٹری کے ہدایتکاروں کی طرف سے تاریخ رقم کرنے والے رولز آفر ہوتے ہیں جنہیں میں منع کر دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں