سیلاب متاثرین کی امداد ،موٹروے پولیس نے بھی کمر کس لی

لاہور(سٹاف رپورٹر)موٹروے پولیس سیلاب سے متاثرہ قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہاو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس کے زیراہتمام تمام شاہرات پر ٹریفک کا بہاو افسران نے نہایت پیشہ ورانہ انداز جاری رکھا ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانسپکٹر جنرل(آئی جی) نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس خالد محمودنے موٹروے (ایم ون) اسلا م آباد پشاور چارسدہ اور جی ٹی روڈ پر پبی میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف اور موٹروے پولیس کے زیر انتظام میڈیکل کیمپ میں سیلاب متاثرین میں راشن، ادویات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹرو ے پولیس نے چار سدہ اور پبی میں میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں۔میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کا مفت طبی معائنہ اور ادویات دی جارہی ہیں۔موٹروے پولیس نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ، صحت کے مراکز قائم کیے۔جہاں سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی اشیاءتقسیم کی جارہی ہیں۔
آئی جی خالد محمود نے کہا خدمت خلق ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ موٹروے پولیس نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں بیماریوں سے بچاو کیلئے ہنگامی طبی کیمپ لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حا لیہ بار شوں اور سیلاب سے ہو نے والے تباہی پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثر ین کی مدد اور بحالی کے لیے تمام کو ششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران و جو ان سیلاب زدگان کو خشک راشن و خوراک پہنچا رہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ قومی شاہرات پر ٹر یفک کے بہاو کو یقینی بنارہی ہے۔ قومی شاہراوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس ہیں۔شہری قومی شاہراوں پرسفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں اورموجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراوں محتاط ڈرائیونگ کریں۔ پبی میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں ایک بچی نے 15لاکھ روپے نقد اور 200گھرانوں کا راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے حوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں