kinnaird cricket academy

آسٹریلین ہائی کمیشن گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2024کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی کی شاندار فتح

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلین ہائی کمیشن گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ 2024میں کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی کی شاندار فتح ۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی نے سینٹرل ماڈل گرلز سکول کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ سات اوورز میں 87 رنز بنائے۔ نو سالہ رابیل رحمان نے اٹھارہ گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے۔ ملائکہ 23، عیشال سعید 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں سینٹرل ماڈل گرلز سکول صرف 40 رنز بنا سکی۔کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی کی جانب میرب اورحبہ ندیم نے2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔نو سالہ رابیل رحمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور 116 بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی ٹیم کی شاندار پرفامنس پرآسٹریلین ہائی کمیشن اور پی سی بی مینجمنٹ کی جانب سے ہیڈ کوچ کنیئرڈ کرکٹ اکیڈمی ندیم ظفر گوندل، کوچ حنا اعظم ، اسسٹنٹ کوچ جہانزیب کی صلاحیتوں کو سراہاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں