سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی ،موٹروے پولیس نے دل جیت لئے

لاہور (نیوز رپورٹر ) انسپکٹر جنرل(آئی جی) موٹر وے پولیس خالد محمود نے کہا کہ وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، قومی شاہرات پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاو کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراوں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں، پولیس کے پیرا میڈیکل سٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے ، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے ، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، مہر میں کاکڑ بائی پاس ڈگری کالج کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کے بہاو میں تعطل ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاو میں تعطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں