عوام کی خوشحالی چوہدری پرویز الٰہی کا مشن ہے ،چوہدری اکرام قاضی

لاہور( نیوز رپورٹر)قاضی ویلفیئر فاونڈیشن (سپین) کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ(ق) سپین کے رہنما چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں نے چوہدری پرویز الٰہی کو عوام دوست وزیر اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں عوامی خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی ،پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی چوہدری پرویز الٰہی کا ویڑن اور مشن ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی زرعی تحقیق،زرعی مارکیٹنگ اور صنعت کے فروغ کیلئے معاون تعلیمی اداروں کے قیام ،گجرات، سیالکوٹ، وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں صنعتی کارخانوں کو مدد دینے کیلئے انہیں پہلے سے موجود انجینئرنگ یونیورسٹی سے منسلک کرنے ان علاقوں میں نئی انجینئرنگ یونیورسٹیاں قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ق) سپین کے رہنما چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابقہ دور میں پنجاب میں ریسکیو 1122سمیت ایسے منصوبے متعارف کروائے جنہیں دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی،وزیر آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر سمیت لاہور کے جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، جناح ہسپتال اور میو ہسپتال کی ایمرجنسیوں کو نئے سرے سے تعمیر اور مریضوں کومفت ادویات فراہمی کو بھی یقینی بنایا، سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں اور فیس معاف کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں