اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی ہے جبکہ راولپنڈی،مری،سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی،سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144کا نفاذ 6 اکتوبر تک ہو گا جبکہ مری میں 4 سے 10 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد میں 2 روز کیلئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب کھنہ پل انٹرچینج کو فیض آباد جانیوالی سائیڈ سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، جڑواں شہروں میں آج میٹرو سروس بھی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں موٹروے ایم 4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا،موٹروے پولیس کے مطابق ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم ون صوابی کے مقام پر بند کر دیا گیا،چھچھ،براہمہ بہتر اور اسلام آباد تک تمام انٹر چینج بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں