اسلام آباد میں حالات سنبھل نہ سکے،میٹرو بس تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے جاری احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند ہے جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی میں صدر سٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس بحال ہے۔فیض آباد تا پاک سیکریٹریٹ میٹرو بس سروس مکمل بند ہے،مسافر راولپنڈی صدر سٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس پر سفر کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں،کنٹینرز کو سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے۔ایکسپریس ہائی وے،سری نگر ہائی وے،فیض آباد انٹرچینج سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر جزوی ٹریفک چل رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈی چوک میں تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے،مقامی قیادت اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ احتجاج عمران خان کی کال پر شروع کیا گیا تھا اور عمران خان ہی کی کال پر ختم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں