موٹروے پر اوور لوڈڈ گاڑیاں اور لین کی خلاف ورزی،ڈی آئی جی سید فرید علی کی افسران کو سخت ہدایات جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سید فرید علی نے سیکٹر ملتان اور رحیم یار خان کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے موٹروے پر اوور لوڈڈ گاڑیوں اور لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

فیلڈ اور سیکٹرز کے دورے کے دوران ڈی آئی جی سید فرید علی شاہ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا لین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے،ہیوی ٹریفک کی لین خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے،اوور لوڈڈ اور لین وائیلیشن کرنے والی گاڑیاں قومی شاہرات پر نہیں چلیں گی۔سیکٹرز کا دورہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی سید فرید علی نے اجلاس عام میں افسران کے مسائل سنے،فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی آئی جی سید فرید علی  کی زیر صدارت آپریشنل میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سیکٹر کمانڈرز نے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ حادثات پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائیں،مصیبت میں مبتلا روڈ یوزرز کی فوری و بر وقت مدد کی جائے،عوام الناس کو محفوظ سفر فراہم کرنا اولین ترجیح اور کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون نے بتایا کہ ڈی آئی جی سید فرید علی نے افسران کی کارکردگی کوسراہا اور مزید بہتری سے کام کرنے کی ہدایت دی جبکہ ڈی آئی جی سید فرید علی نے ملتان و رحیم یار خان سیکٹرز آفس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور  پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں