لاہور ( سٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مرکزی مسلم لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم یوتھ لیگ لاہور کے سابق صدر عمار حنیف کو شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ لاہور کا صدر جبکہ انس سلیمان کو مسلم یوتھ لیگ لاہور کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ہاوس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انجنئیر حارث ڈار،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی اور انس محصی نے خصوصی شرکت کی۔مسلم یوتھ لیگ کے صدر انجنئیر حارث ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مسلم یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایک متحرک اور نظریاتی تنظیم ہے،جو قوم کی خدمت اور مثبت تبدیلی کے مشن پر گامزن ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ عمار حنیف اور انس سلیمان اپنی نئی ذمہ داریوں پر تنظیم اور کام کو مزید فعال کرنے بھرپور کردار ادا کریں گے۔مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ نوجوان قیادت کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم پوری تنظیمی ٹیم کے ساتھ مل کر ترقی و بہتری کے سفر کو جاری رکھیں گے،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی،ہم لاہور کے ہر ہسپتال میں عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ مستحق افراد کو بہترین طبی امداد میسر آ سکے۔ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے تمام کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ تنظیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مرکزی مسلم لیگ لاہور کے شعبہ خدمت خلق اور مسلم یوتھ لیگ کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
