Indian actress admits to marrying a politician 21 years older than herself

بھارتی اداکارہ کا خود سے21سال بڑے سیاستدان سے شادی کا اعتراف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ اسنیہل رائے نے اپنی عمر سے 21 سال بڑے سیاستدان سے شادی کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اسنیہل رائے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 10 سال سے شادی شدہ ہوں اور شوہر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی اس وقت ہوئی جب میں 23 سال کی تھی اور شوہر مدھ ویندرا کمار کی عمر 44 سال تھی، اب ہماری شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، اِس وقت میری عمر 33 اور میرے شوہر کی عمر 54 سال ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے شادی کو کبھی نہیں چھپایا لیکن اس پر کبھی بات بھی نہیں کی، اب مجھے لگتا ہے کہ شادی کا اعلان کر دینا چاہیے۔اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں