پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابل برداشت نہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے،پی ٹی آئی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتی ہے،پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر بھی فوج سے پیار اور احترام کا رشتہ رہا ہے، پاک فوج ہماری فوج ہے جو قابلِ فخر اور نڈر ہے،فوج مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا۔
