صدر آزاد جموں و کشمیر کی محکمہ زکوٰة کو اہم ہدایات جاری

مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ زکوٰة ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے اور زکوٰة مخیر لوگوں سے لے کر غریب غرباءاور مستحق لوگوں کو دی جاتی ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنی اپنی جگہ معاشی اعتبار سے ایک بہتر زندگی سے مستفید ہوسکیں۔ آزادکشمیر میں محکمہ زکوٰةاس امر کو یقینی بنائے کہ زکوٰة مستحقین تک صحیح معنوں میں پہنچتی رہے تاکہ معاشرے کا غریب طبقہ بھی ایک بہتر زندگی گزار سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں چیئرمین زکوٰة کونسل آزادکشمیر چوہدری محمد صدیق کی قیادت میں وفد کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں سردار اسد عبداللہ چیئرمین زکوٰة و عشر سدھنوتی، سردار نشاط اکبر چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی راولاکوٹ پونچھ، چوہدری محمد حنیف چیئرمین زکوٰة و عشر جہلم ویلی، محمد وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ چیئرمین زکوٰة کونسل ضلع کوٹلی، میر عدیل احمد چیئرمین زکوٰة کونسل ضلع مظفرآباداور اشفاق پیرزادہ چیئرمین زکوٰة کونسل ضلع نیلم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہاکہ محکمہ زکوٰة آزادکشمیر عام لوگوں اور مستحقین تک زکوٰة کا حصول بہتر انداز میں ممکن بنائیں تاکہ معاشرے کے غرباء اور مساکین بھی معاشرے میں بہتر انداز میں زندگی بسر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں