سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان ہیں: توصیف عباسی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سنجیدہ مکتب فکر کے مطابق ایک بہترین منیجر اور کامیاب ترین بزنس مین ہونے کا پس منظر رکھنے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں سیاحت، انڈسٹری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بیروزگاری کے سیلاب کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ریاستی خزانے سے تنخواہ نہ لینے والے پہلے وزیراعظم ہیںجبکہ اس سے قبل سابق وزرائے اعظم اپنی مدت پوری ہونے کے بعد اپنی مراعات بڑھانے کے لیے قانون میں ترامیم کرتے رہے۔

توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نوجوانوں،بےکسوں،بے سہاروں کے ترجمان ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس درد دل رکھنے والے اور کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر انصاف کی بالادستی اور دیر پا وپائیدار ترقی کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایسے منصوبے شروع کر رہے ہیں جو خطے کی معیشت و عوامی معاشرت میں بنیادی تبدیلی کا باعث ثابت ہوں گے۔آزادکشمیر کو خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے کے لیے سیاحت اور ہائیڈرل کے شعبوں میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مناسب ماحول اور موقع فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں