27 فروری پاکستان کی تاریخ کا روشن دن،مرکزی مسلم لیگ لاہور کی قیادت کا عزم و یکجہتی کا اظہار

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے لاہور کی ایگزیکٹیو باڈی کے ہمراہ 27 فروری کے یادگار دن کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ 27 فروری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا دن ہے جب ہمارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے طیارے کو تباہ کر کے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے محافظ ہر دم تیار اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،س تاریخی کامیابی نے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر ثابت کیا بلکہ دشمن کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کی افواج ہماری ریڈ لائن ہیں، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کی قیادت نے اس موقع پر پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیا اور دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاکستان کے بہادر شاہین ان کو دوبارہ چائے پلا کر واپس بھیجیں گے،27 فروری جیسا دن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر میلی آنکھ ڈالنے والے ہمیشہ منہ کی کھائیں گے اور پاکستان کی سرزمین ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں