نواز الدین صدیقی کا بیٹے کو ولدیت دینے سے انکار ، بیوی کیساتھ بحث کرتے ویڈیو وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ ہیرواور ایکٹنگ کے بے تاج بادشاہ نواز الدین صدیقی نے بیٹے ”شورا“ کو اپنی ولدیت دینے سے انکار کر دیا ہے، بیوی عالیہ صدیقی سے بحث کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان ان کے دوسرے بچے کی ولدیت پر اختلافات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ شورا ان کا بیٹا نہیں ہے، جس پر میاں بیوی کے درمیان بحث بھی ہوتی ہے اور عالیہ صدیقی نے اس بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کے دو بیٹے یانی اور شورا ہیں، اس وقت ولدیت کا اختلاف شورا پر ہے جو کہ 2014 اور 2015 کے درمیان پدیدا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات سامنے آئے تھے اور اس وقت بھی یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ دونون میں طلاق ہونے جا رہی ہے لیکن اس وقت بھی معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا ، جس کے بعد اب دوبارہ سے ان کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ اب علیحدہ علیحدہ رہ رہے ہیں، سامنے آنے والی ویڈیو بھی کچھ ایسا ہی منظر پیش کر رہی ہے جس میں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ گھر کے اندر کھڑی ہیں جبکہ بالی وو ڈ سٹار مین دروازے کے باہر سے ان کے ساتھ محو بحث ہیں ۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عالیہ صدیقی نواز الدین صدیقی کو بتاتی ہیں کہ شورا کی پیدائش کے وقت وہ ”لو ان ریلیشن شپ “میں نہیں بلکہ شادی میں تھے اور انہیں شورا کو اپنا بچہ تسلیم کرنا پڑے گا، تاہم اداکار ان کے دعووں سے اختلاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بھارت میں ”لو ان ریلیشن شپ “کو قانونی حیثیت حاصل ہے، جس کے تحت2 بالغ مرد و خاتون شادی کیے بغیر ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں اور وہ چاہیں تو بچے بھی پیدا کر سکتے ہیں, اسی طرح بھارت میں چند سال سے غیر ازدواجی تعلقات کو بھی قانونی حیثیت حاصل ہو چکی ہے ، یعنی کوئی بھی شوہر یا بیوی شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی کسی تیسرے فرد سے تعلقات استوار کر سکتا ہے اور ایسا کرنے پر ان کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں