”کہانی سنو“ کا جواب ”ہماری سنو“آ گیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے سپرہٹ گانے ”کہانی سنو“کا جواب آگیا ہے،جو ان کے گانے کا فی میل ورژن ہے،اس گانے کا ٹائٹل ہے“ہماری سنو“۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ریکارڈز پر ریکارڈز توڑنے والا گانا ”کہانی سنو“ 2021 میں ریلیز ہوا تھا اور آج بھی میوزک کے دیوانوں میں کافی مقبول ہے۔”کہانی سنو“ کو یوٹیوب پر اب تک 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔گلوکار کیفی خلیل کے گانے ”کہانی سنو“ کے جواب میں اب گلوگارہ مہر حسین نے اس کا فی میل ورژن”ہماری سنو“یوٹیوب پر جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین”ہماری سنو“کو ناصرف کافی پسند کر رہے ہیں بلکہ مہر حسین کے کام اور ان کی اداکاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔گزشتہ روز یوٹیوب پرجاری اس ویڈیو کو ابھی تک 10 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں