ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری پر سالہا سال سے راج کرنیوالی ایک اور مشہورشخصیت جہان فانی سے کوچ کرگئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سینئربھارتی اداکار سمیر کھاکھڑ مختف اعضاء ناکارہ ہوجانے کے باعث 71 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔ سینئراداکارکےبھائی گنیش کھاکھڑ نے سمیر کھاکھڑکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سمیرکھاکھڑ بوری ولی کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے جہاں مختلف اعضاءناکارہ ہوجانے کے باعث فوت ہو گئے ہیں۔اداکارسمیرکھاکھڑنے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر کےدوران مختلف فلموں اورڈراموں میں کام کیا جن میں ’دل والے‘، ’پرندہ‘، ’ریٹرن آف جویل تھیف‘، ’شہنشاہ‘ اور ’جے ہو‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جبکہ انہیں ڈرامہ سیریز ’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘ کا کردار ادا کرنے پر بہت سراہا گیا تھا۔