کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری اداروں میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں، ماضی میں ان کا متعدد اعلیٰ شخصیات کیساتھ تعلقات کی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں ، حال ہی میں ان کی اپنی کچھ نازیبا ویڈیو لیک ہوئی ہیں ، جس کے بعد لائیو شو کے دوران ان ویڈیوز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق حریم شاہ نجی میڈیا کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران نازیبا ویڈیو پر بات کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ ’میرے والدین کئی دن گزرنے کے باوجود بھی ڈسٹرب ہیں، انہوں نے اب تک مجھے کال بھی نہیںکی، لوگ میرے واقعے کو مکافات عمل کہہ رہے ہیں لیکن میں نے مفتی قوی کو اس کے غلیظ کاموں پر تھپڑ مارا تھا‘، ’شیخ رشید کے ساتھ اگر میں نے غلط کیا تو وہ اقتدار میں تھے انہوں نے میرے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟ ایسا اس لیے نہیں ہوا کیوں کہ میں نے کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا، لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ یہ مکافات عمل ہے۔ مجھے ایسا نہیں لگتا، مجھے آج بھی ان چیزوں پر کوئی ملال یا رنج نہیں ہے،لوگ جو بھی مرضی ا?ئے کہیں ، میں کبھی بھی لوگوں کی باتیں سن کر شرمندہ نہیں ہوتی‘۔
دوران شو میزبان متھیرا نے حریم شاہ سے مختلف اور مشکل حالات میں بھی مطمئن نظر ا?نے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں حریم روپڑیں ، میزبان نے حریم کو چپ کروانے کی کوشش کی لیکن حریم کے مستقل رونے پر میزبان کو شو سے بریک لینا پڑگیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/hareem-shah-1-1200x480.jpg)