شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی دکھتی رگ چھیڑ دی

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان لڑائی جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں تاہم ایسے میں دونوں سٹار کھلاڑی ٹی وی پر ایک ساتھ پروگرام کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں،ایسے میں ایک بار پھر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دکھتی رگ چھیڑ دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے۔شعیب ملک نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی اور انہیں بڈی(دوست)کہہ کر سالگرہ کی مبارک باد دی۔یہاں بھی شعیب ملک کے مداحوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور درمیان میں ثانیہ مرزا کا ذکر لے آئے۔کچھ لوگوں نے شعیب ملک کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں