ممبئی(شوبز ڈیسک )حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر نئی ریل وائرل ہو گئی ہے۔ہر وقت خبروں میں رہنے کا گر جاننے والی تنازعات کی ملکہ، راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نیا نام فاطمہ رکھا ہے۔راکھی ساونت رمضان میں روزے بھی رکھ رہی ہیں اور افطاری کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کرتی ہیں، راکھی ساونت کی ویڈیوز کے مطابق انہیں روزہ رکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے اور وہ رمضان میں خود پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں راکھی نے ایک نئی ریل شیئر کی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کے بیان سے لیے گئے جملے سنے جا سکتے ہیں۔اس بیان میں مولانا طارق جمیل اللہ تعالی کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔راکھی ساونت کی یہ ریل (شارٹ ویڈیو)چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین پسند کر چکے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Tariq-Jameel-and-actor-1200x480.jpg)