ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے صحتیابی کے بعد پہلی بار ممبئی میں اپنے گھر کے باہر مداحوں کے ہجوم سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر چند تصاویریں شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے زخمی بازو کو سہارا دینے کے لئے گھر کی بنی ہوٹی پٹی باندھ رکھی ہے۔امیتابھ بچن ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے گھر کے باہر آئے اور اپنے مداحوں کا استقبال کیا اور انہیں اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔خیال رہے گزشتہ دنوں بگ بی نے صحتیابی کے بعد شوٹنگ کا بھی دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی تکلیف باقی ہے لیکن کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے بلاگ میں یہ بھی لکھا ہے کہ تکلیف دہ وقت میں آرام دینے کے لئے اپنے اہل خانہ اور خیر خواہوں کا شکرگزار ہوں۔یاد رہے کہ حیدرآباد میں فلم کی ایکشن شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے، ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا تھا۔