پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوتے ہی بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی کرکٹر کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ا ور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق 2010 کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی وکالت کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں۔وڈیو کو پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں اس وقت کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک شاہ رخ خان ٹیم انتخاب کے حوالے سے دباو¿ کا ذکر کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان پاکستانی کھلاڑیوں کی نیلامی کو بے عزتی قرار دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔کنگ خان نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹر آئی پی ایل کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ا ور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں