ماضی کو بھول کر آگے بڑھ گئی ہوں،میکال سے تعلق کے سوال پر زارا شیخ کا جواب

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی باتوں کو بھول کر اب آگے بڑھ گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق زرا شیخ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔اس دوران میزبان نے ماضی میں مشہور ہونے والے ان کے ایک اسکینڈل کے حوالے سے سوال کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب آپ کا نام اداکار میکال ذوالفقارکے ساتھ جوڑا جاتا تھا، آپ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا تو کیا آپ دونوں کے درمیان ایسا کچھ تھا؟میزبان کے اس سوال کے جواب میں زارا شیخ صاف انکار تو نہ کرسکیں لیکن انہوں نے واضح جواب بھی نہیں دیا اور ڈھکے چھپے انداز میں اقرار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی باتوں کو جانے دیں،میں اب آگے بڑھ گئی ہوں اور جلد ایک سرپرائز دینے والی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں