لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم دی سپر ماریو بروز نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کا بزنس کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو گیم ایڈاپشن پر مبنی فلم دی سپر ماریو بروز کو مقامی و عالمی باکس آفس پر خوب پزیرائی مل رہی ہے فلم ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی دنیا بھر سے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔دی سپر ماریو بروز مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد اسے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ قرار دیا جارہا ہے۔