لاہور (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور اس شخص سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی مختلف قیاس آرائیوں پر وضاحت دیتے ہوئے زیر گردش تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے علیحدگی اختیار کرلی۔اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا، بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص میڈم نور جہاں کا پوتا سکندر رضوی ہے،ایک وقت ایسا تھا جب جس کے ساتھ عائشہ عمر کا نام جوڑا جاتا تھا تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی نہیں ہے بلکہ ایک خاندانی دوست کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Ayesha-Omar-issues-clarification-regarding-abusive-1200x480.jpg)