کراچی (شوبز رپورٹر)خوبرو اداکارہ درفشاں نے کہا ہے کہ وہ کنجوس نہیں تاہم اپنے بجائے دوسروں پر خرچ کرنا انہیں زیادہ پسند ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے درفشاں نے کہا میں ایکٹر بچپن سے بننا چاہتی تھی لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی پوری کرائی،مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔درفشاں نے کہا میں کنجوس نہیں ہوں لیکن اپنے بجائے دوسروں کے اوپر خرچ کرنا پسند کرتی ہوں، جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی،اس لئے میں نے ساری آن لائن شاپنگ ایپ اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔درفشاں نے بتایا کہا کہ مجھ میں اور میری چھوٹی بہن میں سات سال کا فرق ہے،میری عمر 27 سال ہے اور بہن رامین 20 سال کی ہے اب وہ مجھ سے زیادہ میچور ہوچکی ہے اور مجھے ایڈوائس دے رہی ہوتی ہے اور ہم دونوں آپس میں کپڑے بھی شیئر کرتے ہیں۔