ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ رواں برس مئی میں ہونے والے میٹ گالا میں شرکت کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ فنڈ ریزنگ فیشن ایونٹ میں رواں برس اداکارہ عالیہ بھٹ اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس یکم مئی کو ہونے والے اس ایونٹ میں اداکارہ نیپالی نژاد امریکی ڈیزائینرپربال گرونگ کے ڈیزائین کردہ ڈریس کو زیب تن کریں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکاری دیپیکا پاڈوکون ، پریانکا چوپڑا اور مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی بھی اس میگا فیشن ایونٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Alia-Bhatt-to-mark-her-Met-Gala-debut-after-Priyanka-Chopra-and-Deepika-Padukone-1200x480.jpg)