لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں فلم بارہواں کھلاڑی میں اداکاری کی آفر ہوئی تو ان دنوں وہ سنگین بیماری میں مبتلا تھیں، 6 ماہ تک وہیل چیئر پر تھی، ہڈیوں میں شدید سوجن ہوچکی تھی۔’
’پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دنوں کے قصے شیئر کئے۔میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو بارہواں کھلاڑی میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن آپ نے کاسٹ میں شامل نہیں ہونا چاہتی تھی اس کی کیا وجہ ہے؟جس پر آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ وہ ان دنوں آرتھرائٹس نامی سنگین بیماری کا شکار تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ چار سال قبل 6 ماہ تک وہیل چیئر پر تھیں ان کے گھٹنے، جوڑوں سمیت تمام ہڈیوں میں بہت زیادہ سوجن ہوگئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے مجھے کچھ انجیکشن لگائے جس کے بعد میں وہیل چیئر سے اٹھنے کے قابل ہوئی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Aima-Baig-1200x480.jpg)