پریانکا چوپڑا بھی شرمین عبید چنائے کی مداح نکلیں

ممبئی (شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو اسٹار وارز کی جانب سے پہلی خاتون ہدایت کار بننے پر مبارک باد پیش کر دی۔ فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے شرمین عبید چنائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹار وارز کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلم ساز ایک جنوبی ایشائی فلم ساز ہیں، یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔ پریانکا چوپڑا نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ آپ کو اسے انجام دینے کی قوت عطا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں