جوہی چاولہ نے سلمان خان کے رشتے سے انکار کی وضاحت دیدی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے سلمان خان کے رشتے سے انکار کی وضاحت پیش کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 90 کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوا، جس میں سلمان خان بتاتے ہیں کہ وہ جوہی چاولہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔ تاہم جب انہوں نے اداکارہ کے والد سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔اب اس وائرل ویڈیو کلپ کے جواب میں اداکارہ جوہی چاولہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ جوہی چاولہ نے سلمان خان کی جانب سے اس طرح طعنہ دینے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج تک اس طرح چھیڑتے ہیں۔خیال رہے کہ جوہی چاولہ اور سلمان خان نے صرف ایک فلم دیوانہ مستانہ میں ساتھ کام کیا ہے۔ اس کامیڈی فلم میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں