ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سشمیتا سین کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی۔ آج وہ جےپور پہنچیں اور ہوٹل جاتے ہوئے انسٹاگرام پر براہ راست بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ قدرے بہتر ہیں،بہت آرام اور ورزش کرنے کی وجہ سے دوبارہ کام کے لائق ہوئی ہیں۔ سشمیتا کا کہنا تھا کہ بالآخر جےپور واپس آکر لگ رہا ہے کہ جہاں سے سلسلہ منقطع ہوا تھا وہیں سے دوبارہ جوڑ رہی ہوں، بالکل بھی انتظار نہیں ہو رہا کہ آریا کا سیزن 3 آپ تک پہنچاو¿ں۔ سشمیتا سین نے سب کو بنگالی نئے سال کی بھی مبارک باد دی۔