فلم”کپتان“میں جمائما خان کا کردار نبھانے والی معروف پاکستانی اداکارہ انتقال کر گئیں،کمرے سے مردہ حالت میں لاش برآمد

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل،فلم ”کپتان“میں جمائما خان کا کردار ادا کرنے والی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر ان کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی گئی ہے۔شیئر کی گئی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔سعیدہ امتیاز 24 مئی 1990 کو متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوئیں،اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی بائیوپک فلم’کپتان‘میں جمائما گولڈ سمتھ کا کردار ادا کیا تھا لیکن یہ فلم متعدد وجوہات کے باعث ریلیز نہیں کی گئی تھی۔اداکارہ نے دیگر فلم جیسے وجود،تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار اور ساحر لودھی کی فلم راستہ میں بھی کام کیا۔انہوں نے ہندی فلم ری ڈرم – ٹیل آف مڈر میں بھی کام کیا تھا جبکہ آئندہ دنوں میں وہ کامیڈی فلم ’قلفی’میں بھی دکھائی دینے والی تھیں۔اداکارہ سعیدہ امتیاز اے آر وائی کے ریالٹی شو تماشا گھر کی کنسیسٹینٹ بھی تھی جہاں سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں