گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا

لاہور: گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔ گزشتہ روزماہا علی کاظمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار نے ان کو کوک اسٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب وہ کوک اسٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں