کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ نادیہ جمیل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے تحمل کی مداح ہوگئیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے فضائی سفر کی چند تصاویر شیئر کیں،جن میں انہیں اپنی بیٹیوں اور شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹی کو سنبھالنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ شاہد آفریدی، کہ آپ نے دوران سفر اتنا صبر رکھا اور میری بیٹی کے ساتھ اتنی محبت سے پیش آئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ دوران پرواز میری بیٹی جہاز میں اچھلتی کودتی ہرطرف دوڑ رہی تھی شاہد آفریدی کو معلوم تھا کہ اس سے کیا کہنا ہے اور اسے کیسے سنبھالنا ہے۔اداکارہ نے شاہد آفریدی کو انتہائی مہربانی جنیٹل مین کا لقب بھی دے دیا۔