پاکستانی سپر سٹارز کی عید الفطر پرکتنی فلمیں ریلیز ہوں گی؟حیران کن خبر آ گئی

لاہور (شوبز ڈیسک) عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس بار فلم بین سپر اسٹار ماہرہ خان، مہوش حیات، ہانیہ عامر اور صبا قمر کی کوئی فلم نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ ان کی کوئی فلم عید الفطر پر ریلیز نہیں ہوگی۔دوسری جانب ڈراموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی اس عید فیسٹیول میں ایک نہیں بلکہ دو فلمیں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہیں۔ان فلموں میں ایک شایان خان اور فیصل قریشی کی منی بیک گارنٹی اور دوسری ہدایت کار کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی شامل ہے۔اسی طرح میکال ذوالفقار کی بھی دو فلمیں ریلیز ہوں گی جبکہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی بھی رواں برس کوئی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔ البتہ فواد خان مسلسل سنیما گھروں میں راج کرتے رہیں گے۔ایک جانب ان کی دا لیجنڈ آف مولا جٹ رنگ جماتی رہے گی تو دوسری جانب وہ منی بیک گارنٹی میں مزاحیہ اور دلچسپ کردار میں فلم بینوں کے دل جیتیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں