اداکارہ انعم تنویر نے مائرہ خان اور صبا قمر کی طرح مشہور نہ ہونے کی وجہ بتا دی

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ مشہور اداکار،اچھا اداکار بھی ہو۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگو ایک سوال کہ ماہرہ خان اور صبا قمر کی طرح مشہور کیوں نہیں ہوئیں کے جواب میں اداکارہ انعم تنویر نے کہا کہ انہوں نے 2012 میں انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم 2019 تک اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم جب 2019 میں اداکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا تو ان کے کئی ڈرامے ہٹ ہوئے۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ مشور اداکار اور اچھا اداکار ہونا دو مختلف باتیں ہیں، یہ ضروری نہیں کہ شہرت حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ میں کام کیا جائے لیکن یہ المیہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک سٹار کو اس وقت تک سٹار تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک وہ بالی ووڈ میں کام کرکے نہ آ جائے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں اور فنکاروں کی عزت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں