سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹارسلمان خان کو قتل کی پھر دھمکی اور ”آئٹم گرل“راکھی ساونت کو معاملے سے دور رہنے کی وارننگ مل گئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سلمان خان کافی عرصے سے لارنس بشنوئی کے ریڈار پر ہیں، انہیں چند ماہ سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ سٹار اداکار ان دنوں اپنی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 21 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز سے 2 دن قبل سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی بذریعہ ای میل موصول ہوئی ہے۔لارنس بشنوئی گروپ نے بات یہاں پر ختم نہیں کی بلکہ راکھی ساونت کو بھی معاملے سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔قریبا ایک ماہ پہلے راکھی ساونت نے سلمان خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں راکھی ساونت نے بشنوئی گینگ سے سلمان خان کی طرف سے معافی مانگی اور کہا کہ میرے بھائی پر بری نظر مت رکھو۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک نیک انسان ہے، وہ غریبوں کو دیتا ہے، وہ ایک لیجنڈ ہے، وہ لوگوں کے لیے بہت کچھ کرتا ہے، عوام ا±س کےلیے دعا کریں۔راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سلمان خان کے دشمنوں کی ا?نکھیں پھٹ جائیں، ان کی یادداشت ختم ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اللّٰہ سے دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی میرے سلمان بھائی کےلیے برا نہ سوچے۔لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں