لاہور (شوبز ڈیسک) ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا کہ جب وہ بطور چائلڈ ایکٹر ٹی وی پر گانا گاتیں تھیں تو ان کی ٹیچر اکثر ان کو اس بات پر طنز کرتیں جو کہ انہیں اچھا نہیں لگتا ۔ سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے بطور چائلڈ ایکٹر پی ٹی وی پر گلوکاری سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بشری انصاری نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹی وی پر گلوکاری کی تو جلد ہی ان کو ان 6، 7 نمایاں بچوں میں شمار کیے جانے لگا۔ تاہم ان کی میتھس کی ٹیچر کو شاید یہ بات اچھی نہ لگی ۔ بشری انصاری نے کہا کہ وہ چونکہ میتھس میں بچپن سے ہی کمزور تھیں۔ اگر ان سے کوئی غلطی ہوتی تو ان کی ٹیچر درستگی کرنے سے پہلے کہتیں کہ ٹی وی پر تو تم بہت گانے گاتی ہو ، بہت پھولوں کی شہزادی بنتی ہو، تمہیں میوزک کی تو بہت سمجھ ہے مگر حساب کتاب نہیں آتا۔بشری انصاری نے کہا کہ اگر ایک بچے کو میتھس نہیں آتا آپ اسکو اس طرح نہ کریں۔ بلکہ کسی اور انداز سے سمجھائیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ میری ٹیچر مجھے سمجھا نہیں رہیں بلکہ طعنہ مار رہی ہیں۔