علی نور نے ماہا کاظمی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھجوا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار و موسیقار علی نور نے گلوکارہ ماہا علی کاظمی کے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ماہا علی کاظمی نے 18 اپریل کو اپنی متعدد انسٹاگرام سٹوریز میں علی نور پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہیں جنسی درندہ قرار دیا تھا۔گلوکارہ کے الزامات کے بعد اب علی نور نے ان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ علی نور نے انسٹاگرام سٹوری میں ماہا علی کاظمی کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں ماہا علی کاظمی کو تین دن کے اندر الزامات پر معافی مانگنے اور الزامات واپس لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،دوسری صورت میں انہیں ہتک عزت کے دعوے سمیت فوجداری کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں