سکرپٹ پھینکنے پر شمعون عباسی نے شہریار منور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار شمعون عباسی نے جھگڑے والی وائرل ویڈیو میں سکرپٹ کو پھینکنے پر اداکار شہریار منور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ کو پھینک کر اچھا کام نہیں کیا۔ شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ہی شہریار کو اچھی پرفارم کرتے دیکھا اس سے قبل تو کبھی اتنی اچھی پرفارمنس نہیں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریار نے اپنا سکرپٹ زمین پر پھینکا جس سے ہمارا رزق جڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں