لاہور (شوبز ڈیسک) لالی ووڈ کے سپر سٹار شان نے اپنی 51 ویں برسی پر مداحوں کیلئے ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اپنی سالگرہ کے پرفلم سٹار شان شاہد نے بطور محب وطن پاکستانی ایک جذباتی نوٹ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ٹیوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیا۔شان نے لکھا کہ وہ 27 اپریل 1972 کو پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کی پاکستان سے محبت نا ختم ہونے والی ہے، اس سفر میں کئی اتار چڑھا آئے مگر پھر بھی میری محبت پروان چڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1988 میں پاکستانی فلمی صعنت سے وابستہ ہوا، اپنے 35 سالہ فلمی کیئریر میں 600 سے زیادہ فلمیں کیں، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں پاکستانی اداکار ہوں، پاکستانیوں کے لیے اپنی خدمات ایسے ہی پیش کرتا رہوں گا۔اس پیغام پر شان کے مداحوں نے ناصرف ان کو سالگرہ کی مبارک باد دی ، بلکہ ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔
Born 27thAPril1972 ..in ????????.a never ending love affair with ????????..saw the ups and very downs of it ..yet my love grew ,joined film industry in 1988 a 35 yr career with more than 600 films .. it’s been an honour to be a pakistani actor & to serve the people of Pakistan .♥️???????????????????? pic.twitter.com/LlgJ7adT0Q
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 26, 2023