کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر گلوکار علی عظمت کو اپنی سالگرہ کے موقع پر آئے مہمان کو زبردستی کیک کھلانا مہنگا پڑگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر علی عظمت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی 53ویں سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد گلوکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں علی سالگرہ میں آئے ایک مہمان کو زبردستی بازوں میں دبوچ کر کیک کھلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علی عظمت کو اس شخص کے ساتھ تمیز سے پیش آنا چاہیے ان کا رویہ ناقابلِ قبول ہے چاہے یہ ان کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔