کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کینیڈا کے 2 شہروں میں لائیو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر علی ظفر نے بتایا کہ وہ 29 اپریل کو ٹورنٹو اور 30 اپریل کو وینکوور میں لائیو پرفارم کریں گے۔علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر یہ بھی لکھا کہ ان کے پاس کانسرٹ کا فری ٹکٹ بھی ہے۔گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔