ہمایوں سعید کو پہلی محبت کس عمر میں ہوئی اور محبوبہ کو دیکھنے لئے کیا کیا پاپٹر بیلے؟معروف پاکستانی اداکار نے خود ہی بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم اینڈ ٹی وی انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوںنے 18سال کی عمر میں پہلی محبت کی تھی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک انٹرویو میں اپنی پہلی محبت کا ذکر کرتے ہوئے ہمایوں سعید بتاتے ہیں کہ انکو پہلی محبت جب ہوئی تو انکی عمر 18 سال تھی، لڑکی انکے پڑوس میں رہتی تھی، اسے دیکھنے کے لئے وہ اکثر اپنی بالکنی میں کھڑے ہوتے تھے، انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بھی مجھے دیکھتی ہے اور پسند کرتی ہے، دن گزرتے گئے لیکن یہ سلسلہ جاری رہا، روز اسی طرح ہوتا رہا ، ایک روز وہ ٹرین میں اپنی فیملی کے ہمراہ کہیں جا رہی تھی، میں اسے صرف خدا حافظ کہنے کی غرض سے سٹیشن گیا تا کہ وہ مجھے دیکھ لے ۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جب ٹرین چلی تومیں بھی بے اختیار اسکے پیچھے ٹرین میں سوار ہوگیا،چونکہ میں دو تین بوگیاں پیچھے رہ گیا تھا تو آہستہ آہستہ آگے بڑھتا گیا لیکن بد قسمتی سے اسکے ڈبے میں جانے کا راستہ بند ہوگیا تاہم اگلا سیشن آیا تو ٹرین کی رفتار آہستہ ہوگئی، میں وہاں سے اتر کر اسکے ڈبے میں چڑھ گیا، اسے دیکھا اور پھر آگے حیدرآباد سٹیشن پر اتر گیا، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بمشکل بس میں سوار ہو کر گھر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں