ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار آنجہانی رشی کپور کی موت تین برس پورے ہونے پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ رشی کپور کی بیوہ اور ماضی کی ہیروئن نیتو کپور سنگھ نے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹ تحریر کیا اور سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے اکاﺅنٹ سے شیئر کیا۔ اس نوٹ کے ساتھ نیتو کپور نے ایک پرانی تصویر جو اپنے عہد کے اس مقبول فلمی جوڑے کی پرانی ہالی ڈے ڈائریوں میں محفوظ ہیں، میں سے ایک لے کر شیئر کی۔ تصویر میں رشی اور نیتو کپور سن گلاسز پہنے نظر آرہے ہیں۔اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا آپکی کمی روزانہ پرانی خوشگوار اور حیرت انگیز یادوں کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک پھولوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/13-Rishi-Kapoor-1200x480.jpg)