ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ خواتین کا جسم بے حد انمول ہوتا ہے ،انمول چیز کو جتنا ڈھک کر رکھا جائے اتنا ہی اچھا ہے،جس انداز سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے پسند نہیں ہے ۔
ایک بھارتی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ خواتین کا جسم بے حد انمول ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ انمول چیز کو جتنا ڈھک کر رکھا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں لیکن کبھی کبھی نوجوان لڑکوں کی نیت خراب ہوجاتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم جب پکچر بنائیں تو لڑکے ہماری ہیروین ، ہماری عورتوں کو اس نظر سے نہ دیکھیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/17.-Salman-Khan-Pardy-1200x480.jpg)