لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم دوڑ نے پہلے ہفتے میں ڈیڑھ کروڑ کا بزنس کر لیا ۔فلم میں ایکشن رومانس ،لوکیشن اور بہترین عکاسی کے ساتھ اچھی موسیقی بھی ہے۔ہدایتکار ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم دماغ سے نہیں دل سے بنائی ہے۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق گزشتہ دنوں ایمپوریم سینما میں فلم دوڑ کا پریمئیرشوکیا گیا ،جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ لالی وڈ کے بڑے ہدایتکاروں ،جاوید فاضل ، جرار رضوی ،سید نور نے بھی شرکت کی ،
فلم کے پروڈیوسراسلم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری تنزلی کا شکار ہے اچھی فلمیں نہیں بن رہیں۔انڈسٹری کو اس وقت اچھے ناظرین اچھی کہانی اور فنانس کی ضرورت ہے فنکار اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں۔فلم میں ولن کے طور پر کام کر رہے وسیم کا کہناتھا کہ میرے والد صاحب ایک سٹنٹ مین تھے ان کی خواہش تھی کہ میں نمایاں کام کروں ،اور بظور ولن بالی میری بہت تعریف کی گئی ہے
فلم میں ایکشن رومانس ،لوکیشن اور بہترین عکاسی کے ساتھ اچھی موسیقی بھی ہے۔ہدایتکار ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم دماغ سے نہیں دل سے بنائی ہے اورتمام فنکاروں ،سلیم معراج،طاہر ،سدرہ ،شہباز چوہدری ،فہد ،اور ہیروئینز نے بھی اپنے کردار سے انصاف کیا ہے۔فلم کے پہلے ہفتے کی کامیابی اور بزنس پر، پروڈیوسراور کاسٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
![How much business did the Pakistani film Daur in the first week? Unbelievable news has arrived](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/How-much-business-did-the-Pakistani-film-Daor-in-the-first-week-Unbelievable-news-has-arrived-1200x480.jpg)